بنٹوال، 12؍ نومبر (ایس او نیوز) بی سی روڈ کا رہنے والا ایک 15 سالہ لڑکا نیتراوتی ندی میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تیرنے کے غرقاب ہوگیا ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سلمان نامی لڑکا اسکول میں چھٹی ہونے کی وجہ سے اپنے دیگر چار لڑکوں کے ساتھ ندی میں تیرنے کے لئے گیا تھا ، جس کے دوران غرقابی کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ سلمان کائکمبا میں واقع بیسٹ انگلش میڈیم اسکول میں دسویں جماعت کا طالب علم تھا ۔
غرقابی کی خبر ملنے پر بنٹوال پولیس کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا ۔ معاملہ درج کرنے کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بنٹوال گورنمنٹ ہاسپٹل میں بھیج دیا گیا ۔